17 سال بعد زمین سے نکلنے والے سکیڈا کی زندگی کا حیرت انگیز راز

17 سال بعد زمین سے نکلنے والے سکیڈا کی زندگی کا حیرت انگیز راز

پیریاڈیکل سکیڈا دنیا کے منفرد ترین کیڑوں میں شمار ہوتے ہیں، جو اپنی زندگی کا تقریباً پورا عرصہ زمین کے نیچے گزارتے ہیں۔

یہ کیڑے 13 یا 17 سال تک درختوں کی جڑوں سے رس حاصل کرکے زیرِ زمین زندگی بسر کرتے ہیں۔ اس طویل عرصے کے بعد یہ لاکھوں کی تعداد میں ایک ہی وقت زمین سے باہر نکلتے ہیں۔

زمین پر آنے کے بعد ان کی بالغ زندگی انتہائی مختصر ہوتی ہے۔ اس دوران ان کا بنیادی مقصد اپنی مخصوص آواز کے ذریعے ساتھی کو متوجہ کرنا، افزائشِ نسل کرنا اور نئی نسل کی بنیاد رکھنا ہوتا ہے۔

یہ نھی پڑھیں :دنیا کے انوکھے پتھر، جو بڑھتے بھی ہیں اور حرکت بھی کرتے ہیں

انڈے دینے کے بعد بالغ سکیڈاز چند ہی ہفتوں میں مر جاتے ہیں، جبکہ ان سے نکلنے والے ننھے کیڑے دوبارہ زمین کے اندر چلے جاتے ہیں، جہاں وہ اگلے 13 یا 17 سال تک اپنی نشوونما مکمل کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، لاکھوں کی تعداد میں ایک ساتھ زمین سے نکلنا ان کی بقا کی ایک قدرتی حکمتِ عملی ہے، جس سے شکاری جانور ان سب کو شکار نہیں کر پاتے اور بڑی تعداد میں سکیڈاز اپنی نسل آگے بڑھانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

editor

Related Articles