کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر امان نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قومی میڈیا اور مخالفین کے حوالے سے انتہائی نازیبا اور اشتعال انگیز زبان کا استعمال کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امان اسٹیج پر موجود ہیں اور شرکا کے سامنے اسٹیٹ میڈیا پر تحریکِ آزادی سے متعلق چلنے والی خبروں پر شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔
امان نے کہا کہ جو پاکستان کے اسٹیٹ میڈیا پر کہا جاتا ہے کہ تحریکِ آزادی کو بہت خطرہ ہے۔ میں ان سے پھر کہتا ہوں، پھر کہتا ہوں، ’ہیرا منڈی کی اولادو‘ تمہیں نہیں پتہ تحریکِ آزادی کیا ہوتی ہے؟ تمہیں نہیں معلوم، بتاؤ!”
واضح رہے کہ نام نہاد عوامی نمائندہ کہلانےوالوں کی جانب سے اس طرح کی زبان کا استعمال سیاسی اخلاقیات کے منافی ہے اور اس سے معاشرے میں نفرت اور اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہے۔