پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور نظرثانی شدہ پے اسکیلز کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملازمین کو جولائی 2026 سے نئے پے اسکیل کے تحت 7 فیصد ایڈہاک ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا تعین نظرثانی شدہ پے اسکیلز کی بنیاد پر کیا جائے گا، جس کے بعد بنیادی تنخواہ میں 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی ترقی کے لیے نئی شرط عائد، آڈٹ کلیئرنس کے بغیر پروموشن نہیں ہوگی
حکام کے مطابق ریوائزڈ پے اسکیل کے نفاذ کے بعد ملازمین کی بنیادی تنخواہوں کا نیا تعین کیا جائے گا اور اسی حساب سے اضافے کا اطلاق کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کا سامنا کرنے والے سرکاری ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرنا ہے۔ متعلقہ محکموں کو تنخواہوں کی تیاری اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

