امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر کی ہدایت پر آج مشرقی امریکی وقت کے مطابق شام 4:45 بجے ایران کے خلاف مسلسل تیسرے روز فضائی حملوں کا آغاز کر دیا گیا۔
امریکی حکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد ایرانی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنا اور انہیں آبنائے ہرمز میں شہری آبادی اور بین الاقوامی تجارتی جہاز رانی پر حملوں سے روکنا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے ایرانی افواج پر بھاری نقصان پہنچاتے رہیں گے اور ان کی عسکری صلاحیت کو مزید محدود کریں گے۔
At 4:45 p.m. ET today, U.S. Central Command began launching the third consecutive night of strikes against Iran, at the Commander in Chief's direction. These strikes will continue imposing a heavy cost on Iranian forces and degrade their ability to attack innocent civilians and…
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 13, 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم بحری راستہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی معیشت اور تیل کی منڈیوں پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے۔

