خلیجی ملک میں کیش ادائیگی پر حیران کن پابندی عائد ،نیا حکم جاری

خلیجی ملک میں کیش ادائیگی پر حیران کن پابندی عائد ،نیا حکم جاری

کویت کی حکومت نے مالیاتی شفافیت کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے نجی شعبے کی صحت کی سہولیات میں 10 کویتی دینار (KD10) سے زائد کی نقد ادائیگی وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے جاری کردہ وزارتی قرارداد نمبر 110 برائے 2026 کے تحت اب نجی اسپتال، طبی مراکز، کلینکس، ہوم ہیلتھ کیئر سروسز اور وزارت صحت سے لائسنس یافتہ دیگر طبی ادارے 10 کویتی دینار سے زیادہ کی ادائیگی صرف منظور شدہ بینکنگ یا الیکٹرانک ذرائع کے ذریعے ہی وصول کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد مالی لین دین میں شفافیت کو یقینی بنانا، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا، ٹیکس اور مالیاتی نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا اور غیر دستاویزی نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :خلیجی ملک میں ڈرائیونگ لائسنس لینے والوں کیلئے بڑا اعلان

وزارت تجارت و صنعت نے واضح کیا ہے کہ نئے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اداروں کو 1979 کے فرمان قانون نمبر 10 کے تحت جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ سنگین یا مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ طبی ادارے کو عارضی یا مستقل طور پر بند بھی کیا جا سکتا ہے، جبکہ معاملہ مزید قانونی کارروائی کے لیے مجاز تحقیقاتی حکام کے سپرد کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران کے ساتھ عارضی جنگ بندی ناکافی، دُنیا میں بڑے معاشی بحران کا خدشہ، خلیجی ممالک نے امریکا کو خبردار کردیا

کویتی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک میں جدید، محفوظ اور شفاف مالیاتی نظام کے فروغ کی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے ذریعے مختلف شعبوں میں الیکٹرانک ادائیگیوں کے استعمال کو وسعت دی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles