سال 2026 کا پہلا مکمل سورج گرہن اگلے ماہ دنیا کے مختلف خطوں میں دیکھا جائے گا، جس کے دوران دن میں چند لمحوں کے لیے اندھیرا چھا جائے گا اور آسمان پر ایک دلکش منظر دکھائی دے گا،مکمل سورج گرہن کو انگریزی میںRing of Fire بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس دوران سورج آگ کے روشن حلقے کی مانند نظر آتا ہے۔
یہ نایاب فلکیاتی منظر 12 اگلے ماہ پیش آئے گا، جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آ جائے گا اور سورج کی روشنی کچھ وقت کے لیے زمین تک مکمل طور پر نہیں پہنچ سکے گی۔
کن ممالک میں نظر آئے گا؟
یہ مکمل سورج گرہن گرین لینڈ، آئس لینڈ، شمالی روس، اسپین، پرتگال اور یورپ کے متعدد دیگر علاقوں میں دیکھا جا سکے گا
اس کے علاوہ جزوی سورج گرہن یورپ، افریقہ، شمالی امریکا، بحرِ اوقیانوس، آرکٹک اوقیانوس اور بحرالکاہل کے مختلف علاقوں میں بھی نظر آئے گا۔
تاہم پاکستان، بھارت، چین، سری لنکا، ایران اور افغانستان سمیت جنوبی ایشیا کے بیشتر ممالک میں یہ نظارہ دکھائی نہیں دے گا، کیونکہ ان علاقوں میں سورج گرہن کے اوقات رات کے وقت ہوں گے۔
اوقاتِ کار (پاکستانی وقت کے مطابق)
پاکستانی معیاری وقت کے مطابق سورج گرہن رات 8 بج کر 34 منٹ پر شروع ہوگا۔ مکمل سورج گرہن رات 9 بج کر 58 منٹ پر ہوگا، جو مختلف علاقوں میں رات 10 بج کر 46 منٹ تک جاری رہے گا، مکمل گرہن کا اختتام رات 11 بج کر 34 منٹ پر ہوگا، جبکہ جزوی سورج گرہن رات 12 بج کر 58 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔
ماہرین کی وارننگ
ماہرین فلکیات نے خبردار کیا ہے کہ سورج گرہن کو کبھی بھی ننگی آنکھ سے نہ دیکھا جائے، کیونکہ اس سے بینائی کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے۔
محفوظ طریقہ
سورج گرہن کا مشاہدہ کرنے کے لیے صرف مصدقہ سولر ویونگ گلاسز (Solar Viewing Glasses) یا خصوصی سولر فلٹرز استعمال کیے جائیں تاکہ آنکھوں کو کسی بھی ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔
واضح رہے کہ یورپ میں تقریباً 30 برس بعد مکمل سورج گرہن کا یہ پہلا بڑا نظارہ ہوگا، جس کے باعث لاکھوں افراد اس منفرد فلکیاتی واقعے کے منتظر ہیں۔