ہنگو میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعے پر قبضے کا دعویٰ بے بنیاد قرار

ہنگو میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعے پر قبضے کا دعویٰ بے بنیاد قرار

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ ضلع ہنگو میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ایک قلعے پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے گمراہ کن اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف منظم پروپیگنڈے کا حصہ قرار دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ قلعے پر کسی قسم کا قبضہ نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی منتقلی کے دوران یہ مقام عارضی طور پر خالی تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج وہاں صرف ویڈیو بنانے کی غرض سے داخل ہوئے اور سیکیورٹی فورسز کی آمد سے قبل ہی وہاں سے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی فتنۂ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کیخلاف بڑی کارروائی ، 38 دہشتگرد جہنم واصل

ذرائع کے مطابق اس وقت قلعہ مکمل طور پر پاک فوج کے کنٹرول میں ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کے اضافی دستے بھی وہاں تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ علاقے میں سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

سیکیورٹی ذرائع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے غیر مصدقہ دعوؤں اور گمراہ کن ویڈیوز پر یقین نہ کریں اور ایسی معلومات کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درست معلومات کے لیے ہمیشہ مستند اور سرکاری ذرائع سے رجوع کیا جائے۔

Related Articles