خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں طوفانی بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تحصیل لاچی کے علاقے ماگین میں پیش آیا، جہاں بارش کے باعث مکان کی چھت اچانک گر گئی۔ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مقامی افراد کے تعاون سے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو ٹیموں نے سخت کوششوں کے بعد ملبہ ہٹا کر متاثرین کو نکالا۔
حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔