زمین کے نیچے جدید شہر،فن لینڈ نے دنیا کو حیران کر دیا

زمین کے نیچے جدید شہر،فن لینڈ نے دنیا کو حیران کر دیا

فن لینڈ نے اپنے دارالحکومت ہیلسنکی کے نیچے ایک وسیع زیرِ زمین حفاظتی نظام قائم کر رکھا ہے، جس میں تقریباً 5 ہزار 500 بم شیلٹرز موجود ہیں۔

حکام کے مطابق جنگ، فضائی حملے یا ایٹمی خطرے کی صورت میں یہ شیلٹرز تقریباً 10 لاکھ افراد کو محفوظ پناہ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ زیرِ زمین نظام فن لینڈ کی قومی ہنگامی تیاریوں کا اہم حصہ ہے اور اسے شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ 2026 فائنل کی گھاس بھی فروخت ہوگی، فیفا کا منفرد اعلان

ماہرین کے مطابق ان شیلٹرز کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر انہیں فوری طور پر فعال کیا جا سکے، جبکہ معمول کے دنوں میں ان میں سے کئی مقامات کھیلوں کے مراکز، پارکنگ ایریاز اور دیگر عوامی سہولیات کے طور پر بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

فن لینڈ کا یہ زیرِ زمین حفاظتی نیٹ ورک دنیا کے جدید ترین شہری دفاعی نظاموں میں شمار کیا جاتا ہے، جس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

editor

Related Articles