علیزے شاہ کے مطابق ان کے چہرے کا ابھرا ہوا تاثر صرف میک اپ کی مخصوص تکنیک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بھنوؤں (آئی بروز) کو ایک خاص انداز میں شیپ دیتی ہیں، جس سے چہرہ قدرتی طور پر زیادہ لفٹڈ اور نمایاں دکھائی دیتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ لوگ ان کی بدلتی ہوئی شکل کو کاسمیٹک سرجری کا نتیجہ سمجھتے ہیں، حالانکہ یہ صرف میک اپ اور درست تکنیک کا کمال ہے، کسی بھی قسم کی سرجری یا بیوٹی پروسیجر کا نہیں۔