اچانک مشین گن نے ایسا کیا کہ روسی فوجی قلابازیاں کھانے پر مجبور ہوگیا

اچانک مشین گن نے ایسا کیا کہ روسی فوجی قلابازیاں کھانے پر مجبور ہوگیا

روس میں ایک فوجی مشق کے دوران بھاری مشین گن اچانک بے قابو ہو گئی، جس کے نتیجے میں فائرنگ شروع ہوگئی اور قریب موجود ایک فوجی زور دار جھٹکے سے ہوا میں اچھل کر دور جا گرا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ  یاک بی۔12.7 فور بیرل روٹری مشین گن کی تجرباتی فائرنگ کے دوران پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فی منٹ تقریباً 5 ہزار گولیاں فائر کرنے کی صلاحیت رکھنے والا یہ ہتھیار اچانک اپنے ساکٹ سے نکل گیا اور بے قابو ہو کر گھومتے ہوئے فائرنگ کرنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں:10 روپے کی بھیک سے نئی کرولا,پاکستانی بھکاری کا دعویٰ توجہ کا مرکز

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشین گن کے شدید ری کوائل کے باعث اسے سنبھالنے والا فوجی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور زور دار جھٹکے سے کئی فٹ دور جا گرا، جبکہ موقع پر موجود دیگر اہلکار جان بچانے کے لیے فوری طور پر زمین پر لیٹ گئے اور محفوظ مقامات کی طرف بھاگے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، تاہم اس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، نہ ہی یہ واضح ہے کہ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں :ورلڈ کپ 2026 فائنل کی گھاس بھی فروخت ہوگی، فیفا کا منفرد اعلان

واضح رہے کہ یاک بی۔12.7 فور بیرل روٹری مشین گن بنیادی طور پر روسی می۔24 ہند حملہ آور ہیلی کاپٹر پر نصب کرنے کے لیے تیار کی گئی تھی اور اسے انتہائی تیز رفتار فائرنگ کی صلاحیت رکھنے والے ہتھیاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

editor

Related Articles