کراچی میں آٹا 8 روپے فی کلو سستا کرنے کی یقین دہانی

کراچی میں آٹا 8 روپے فی کلو سستا کرنے کی یقین دہانی

کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ تاجروں نے آٹا 8 روپے فی کلو سستا فروخت کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، جبکہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ نے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدارت جوڑیا بازار ٹریڈرز اور آٹا چکی ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا، جس میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیااجلاس میں جوڑیا بازار کے تاجروں اور آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی کے فیصلے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں :سستا آٹا دستیاب، فلور ملز نے فئیر پرائس اسٹالز قائم کر دیے

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈھائی نمبر آٹا، فائن آٹا اور چکی آٹا بھی 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا، جبکہ سپر اسٹورز کے نمائندوں نے بھی انتظامیہ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع میں آٹے کی نئی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہر صورت عوام تک پہنچایا جائے گا، جوڑیا بازار اور آٹا چکی مالکان فلور ملز کے فیصلے کے مطابق نئی قیمتوں پر آٹا فروخت کریں گے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

editor

Related Articles