سستا آٹا دستیاب، فلور ملز نے فئیر پرائس اسٹالز قائم کر دیے

سستا آٹا دستیاب، فلور ملز نے فئیر پرائس اسٹالز قائم کر دیے

کراچی میں شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے فلور ملز مالکان نے فئیر پرائس اسٹالز قائم کرنا شروع کر دیے ہیں، جہاں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے اعلان کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں فئیر پرائس اسٹالز کا قیام شروع ہو گیا ہے، جہاں شہریوں کو 125 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت نے آٹا اور روٹی سستی رکھنے کا ماسٹر پلان تیار کر لیا

اتحاد فلور ملز اتحاد ٹاؤن نے آٹے کی فروخت کے لیے قائم کیے گئے اسٹال پر بینر بھی آویزاں کر دیا ہے، جہاں 10 کلو آٹے کا تھیلا مقررہ قیمت پر دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی تھی۔

فلور ملز مالکان نے شہر بھر میں فئیر پرائس اسٹالز کے ذریعے شہریوں کو 125 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا،فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو مناسب قیمت پر معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

editor

Related Articles