فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو 2-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کے آغاز سے ہی اسپین نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 24ویں منٹ میں مییکل اویارزابال نے پینلٹی پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
دوسرے ہاف میں اسپین نے اپنی برتری مزید مستحکم کرتے ہوئے 58ویں منٹ میں پیڈرو پورو کے گول کی بدولت اسکور 2-0 کر دیا۔ فرانس کی ٹیم میچ کے باقی وقت میں واپسی کی بھرپور کوشش کرتی رہی تاہم اسپین کے مضبوط دفاع کے سامنے کامیاب نہ ہو سکی۔
اس فتح کے ساتھ اسپین نے 16 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل اسپین نے 2010 میں جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔