فضل الرحمان نے را اور موساد کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے اور اسے تقویت دی ہے، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضاحیات ہراج

فضل الرحمان نے  را  اور موساد کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے اور اسے تقویت دی ہے، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضاحیات ہراج

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے را اور موساد کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے اور اسے تقویت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے کیونکہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے بے مثال خدمات اور قربانیاں پیش کی ہیں۔

اپنے بیان میں رضا حیات ہراج نے کہا کہ معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد پوری دنیا افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور دفاعی مہارت کی معترف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں پر پوری قوم کو فخر ہے اور انہیں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کے اثر و رسوخ کا کمال، پی ٹی سی ایل انجینئر سے ڈی سی کراچی بننے تک بھائی ضیاء الرحمن کا حیرت انگیز سفر،سوشل میڈیا صارفین نے بھانڈا پھوڑ دیا

وفاقی وزیر نے مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان سے انہیں شدید تکلیف ہوئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے را اور موساد کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے اور اسے تقویت دی ہے، جو قومی مفاد کے خلاف ہے۔

Related Articles