بنوں: بکا خیل میں ہلاک ہونے والا خوارجی شاہد عرف کمانڈو پی ٹی ایم کا کارکن نکلا

بنوں: بکا خیل میں ہلاک ہونے والا خوارجی شاہد عرف کمانڈو پی ٹی ایم کا کارکن نکلا

بنوں کے علاقے بکا خیل میں خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے خوارجی شاہد عرف کمانڈو کے پی ٹی ایم کا سرگرم کارکن نکلا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد عرف کمانڈو درحقیقت پی ٹی ایم کا سرگرم کارکن تھا اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو بھی چلاتا تھا۔  شاہد عرف کمانڈو کے پی ٹی ایم کے سینئر رہنما عبدالصمد کے ساتھ گہرے روابط تھے۔

پی ٹی ایم اور فتنہ الخوارج کے درمیان تعلقات کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ایک جانب سیاست اور پروپیگنڈے کے ذریعے بیانیہ بنایا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب بندوق اور بم دھماکوں کے ذریعے انتشار پھیلایا جاتا ہے۔

یہ معاملہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ متعدد خوارجی سرغنے پی ٹی ایم کا حصہ رہے ہیں اور پی ٹی ایم کی جانب سے خوارجیوں کی سہولت کاری کی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی فورسزکے مطابق خوارجیوں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل ٹکا نے کیسے بلوچستان میں دہشتگردی ختم کی؟ ابو بکر قسام کے ہوشربا انکشافات

Related Articles