قمر رضا نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

قمر رضا نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

قمر رضا نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے اہم شخصیت کے حوالے سے کیے گئے دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

 کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے اہم شخصیت کو خط لکھا، جس کے بعد اہم شخصیت نے سید قمر رضا کو اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرکے ان سے رابطے اور مذاکرات کے لیے بھیجا، قمر رضا نے اس دعوے کی واضح الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں اور یہ محض عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

قمر رضا  نے کہا ہے کہ کسی اہم شخصیت نے نہ مجھے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے رابطہ کرنے کے لیے کہا اور نہ ہی مجھے اپنا نمائندہ مقرر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ان کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا رابطے کے لیے کوئی کردار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عوامی حمایت نہ ملنے پرمایوس کالعدم انتشاری کمیٹی سوشل میڈیا پر پرانی تصویریں پھیلا کر پروپیگنڈہ کرنے لگی

انہوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اہم شخصیات کے پاس ان دو ٹکے کے غنڈوں کے لیے فالتو ٹائم نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی جیسے اہم امور کی ذمہ داریاں نبھانے والی قیادت کو اس نوعیت کے بے بنیاد دعوؤں سے جوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

قمر رضا نے کہا کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور عوام میں اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے ریاستی شخصیات کے نام استعمال کرکے جھوٹا بیانیہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کو ایسے بے بنیاد دعوؤں اور سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں اور اعلیٰ شخصیات کے نام پر جھوٹے دعوے کرنا عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے اور ایسے پروپیگنڈے کی حقیقت سامنے آنا ضروری ہے۔

editor

Related Articles