سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا 2013 کے عام انتخابات سے قبل ایک نجی ٹی وی ٹاک شو میں دیا گیا بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے متعلق ایک دعویٰ کیا تھا۔
وائرل ویڈیو کلپ میں فیاض الحسن چوہان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا بلڈ ٹیسٹ کرایا جائے، اگر ان کے خون میں الکوحل نہ نکلے تو وہ معافی مانگیں گے۔
انہوں نے اس وقت کے ٹاک شو میں حافظ حمداللہ کو مخاطب کرتے ہوئے یہ چیلنج بھی دیا تھا کہ اگر ان کا دعویٰ غلط ثابت ہوا تو وہ لائیو پروگرام میں ناک رگڑ کر معافی مانگیں گے۔
یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر ایسے وقت میں دوبارہ گردش کر رہا ہے جب مولانا فضل الرحمان کے شہدا سے متعلق حالیہ بیان پر مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ متعدد سیاسی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان سے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔