سندھ کے علاقے ٹنڈو اللہ یار سے تعلق رکھنے والے اور وطن کے دفاع میں اپنی دونوں ٹانگیں قربان کرنے والے غازی سپاہی عزیر کی صحت یابی کے بعد آبائی علاقے میں واپسی ہوئی، جہاں مقامی شہریوں کی جانب سے ان کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
سپاہی محمد عزیر 10 مئی 2026 کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خوارج کے بارودی دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے، جہاں وطن کے دفاع کے دوران ان کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں،سی ایم ایچ پشاور سے علاج مکمل ہونے کے بعد آبائی علاقے پہنچنے پر مقامی شہریوں نے انہیں بھرپور محبت، احترام اور عقیدت کے ساتھ خوش آمدید کہا۔
غازی سپاہی محمد عزیر کی اپنے علاقے میں واپسی پر منعقدہ ریلی میں شہریوں، بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں :بھارتی سازشیں جاری، سیکیورٹی فورسز نے ظفروال اور ڈیرہ غازی خان کو بڑی تباہی سے بچالیا
شرکاء نے پاکستان زندہ باد اورپاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے غازی سپاہی محمد عزیر کی قربانی کو سلام پیش کیا۔
ریلی کے دوران شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہمیشہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی رہے گی، کیونکہ شہداء اور غازی پوری قوم کا فخر اور وطن کے اصل ہیرو ہیں۔
اس حوالے سے غازی سپاہی کے استقبال کی ویڈیو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا یہ وہ عزت، محبت اور احترام ہے جو قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو پیش کرتی ہے، اور یہ وہ سرمایہ ہے جسے نہ تنخواہوں سے خریدا جا سکتا ہے اور نہ ہی دولت سے حاصل کیا جا سکتا۔
شمالی وزیرستان کے آپریشن کے دوران وطن پر اپنی دونوں ٹانگیں نچھاور کرنے والے غازی فوجی جوان کا اپنے آبائ علاقے میں والہانہ اور مثالی استقبال
سندھ کے علاقے ٹنڈو اللہ یار سے تعلق رکھنے والے اور وطن پر اپنی دونوں ٹانگیں نچھاور کرنے والے غازی سپاہی عزیر کی صحت یاب ہونے کے بعد آبائی… pic.twitter.com/4BZQNBH3Z8— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 15, 2026

