فیفا ورلڈ کپ انگلینڈ کا 60 سال بعد بھی خواب پورا نہ ہو سکا،ارجنٹینا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

فیفا ورلڈ کپ انگلینڈ کا 60 سال بعد بھی خواب پورا نہ ہو سکا،ارجنٹینا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اب اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔

اٹلانٹا میں کھیلے گئے سیمی فائنل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں بھرپور کوششوں کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہیں اور وقفے تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔دوسرے ہاف کے آغاز کے بعد انگلینڈ نے 55ویں منٹ میں انتھونی گورڈن کے گول کی بدولت برتری حاصل کر لی جس سے انگلش شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

 یہ بھی پڑھیں :16 سال بعد ورلڈ کپ فائنل میں واپسی، اسپین نے کتنی بار فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا؟

تاہم دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے ہمت نہ ہاری اور میچ کے آخری لمحات میں شاندار واپسی کی۔ 85ویں منٹ میں اینزو فرنانڈیز نے گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔برابر ی کے بعد ارجنٹینا نے دباؤ برقرار رکھا اور انجری ٹائم میں لاوتارو مارٹینیز نے فیصلہ کن گول کر کے ٹیم کو 2-1 کی برتری دلائی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

اس کامیابی کے ساتھ ارجنٹینا نے نہ صرف مسلسل دوسرے ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنائی بلکہ انگلینڈ کا تقریباً 60 سال بعد ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا خواب بھی چکنا چور کر دیا۔

 یہ بھی پڑھیں :فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل ، اسپین فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

اب ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ اسپین سے اتوار کی شب ہوگا، جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے انگلینڈ اور فرانس ہفتے کو آمنے سامنے ہوں گے۔

editor

Related Articles