50 لاکھ سے 5 کروڑ روپے تک بلاسود قرضہ ملے گا، کون درخواست دے سکتا ہے؟

50 لاکھ سے 5 کروڑ روپے تک بلاسود قرضہ ملے گا، کون درخواست دے سکتا ہے؟

پنجاب حکومت نے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے صنعتوں کو فروغ دینے اور برآمدات میں اضافے کے لیے پنک سالٹ (گلابی نمک) کی ویلیو ایڈیشن انڈسٹری کے فروغ کا جامع پروگرام شروع کر دیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت سرمایہ کاروں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے جبکہ جدید صنعتی انفراسٹرکچر پروسیسنگ سہولیات اور کاروباری معاونت بھی مہیا کی جائے گی تاکہ پنک سالٹ کو خام مال کے بجائے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی صورت میں عالمی منڈیوں تک پہنچایا جا سکے۔

اس منصوبے کی قیادت پنجاب حکومت کا مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کرے گا جو اسکیم کے تمام انتظامی مالیاتی اور تکنیکی امور کی نگرانی کرے گا۔ محکمہ سرمایہ کاروں کی رجسٹریشن درخواستوں کی جانچ قرضوں کی منظوری پروسیسنگ زون کے قیام اور منصوبے پر عملدرآمد کا ذمہ دار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:صرف 10 لاکھ میں کون سی گاڑی ملے گی ؟ مکمل فہرست آگئی

حکومت نے ضلع خوشاب کے علاقے قائد آباد کے قریب 110 ایکڑ پر جدید پنک سالٹ منرل پروسیسنگ زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں 200 سے زائد صنعتی یونٹس لگائے جائیں گے۔ اس منصوبے میں تقریباً 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ ابتدائی مرحلے میں 10 ہزار سے زائد براہ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے بزنس فیسلیٹیشن سینٹر اور ماڈل ریٹیل آؤٹ لیٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔

حکومت کی چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ اسکیم کے تحت پنک سالٹ کی پروسیسنگ گرائنڈنگ ریفائننگ صفائی اور پیکجنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو 50 لاکھ روپے سے 5 کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے جبکہ قرض کی واپسی کی مدت پانچ سال مقرر کی گئی ہے تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کار بھی آسانی سے اس صنعت میں داخل ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیںـ:عوام ہو جائیں تیار، پیٹرول پمپوں پر پیٹرول کی سپلائی اچانک محدود کر دی گئی

سرکاری حکام کے مطابق اس اسکیم کے لیے درخواستیں مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔ خواہشمند سرمایہ کار محکمہ کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے بعد آن لائن فارم جمع کرائیں گے جس کے ساتھ کاروباری منصوبہ  قومی شناختی کارڈ مالیاتی اور دیگر مطلوبہ دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔ درخواستوں کی جانچ پڑتال اور اہلیت کی تصدیق کے بعد کامیاب درخواست گزاروں کو بلاسود قرضے جاری کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق اس اسکیم سے نئے سرمایہ کار موجودہ پنک سالٹ انڈسٹری سے وابستہ کاروباری افراد، چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتی ادارے (SMEs) اور ویلیو ایڈیشن یونٹس قائم کرنے کے خواہشمند افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔

پنجاب حکومت گزشتہ ایک سال کے دوران اپنی چھت، اپنا گھر، آسان کاروبار فنانس اسکیم، آسان کاروبار کارڈ اور کسان کارڈ سمیت متعدد فلاحی اور مالیاتی پروگرام متعارف کرا چکی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پنک سالٹ فنانسنگ اسکیم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو روزگار صنعتوں کو فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

حکام کے مطابق اگر پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن پر مؤثر انداز میں کام کیا جائے تو پاکستان سالانہ 300 ملین ڈالر تک اضافی زرمبادلہ حاصل کر سکتا ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف خام نمک کے بجائے تیار مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ “میڈ اِن پاکستان برانڈ کو بھی عالمی سطح پر مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

editor

Related Articles