73 سال بعد تاریخ رقم، پاکستان پہلی بار مس ورلڈ مقابلے میں شریک ہوگا

73 سال بعد تاریخ رقم، پاکستان پہلی بار مس ورلڈ مقابلے میں شریک ہوگا

پاکستان نے پہلی بار مس ورلڈ مقابلۂ حسن میں باضابطہ شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ 73 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کے لیے عنیقہ جمال اقبال کو مس ورلڈ پاکستان 2026 کا تاج پہنایا گیا ہے۔

عنیقہ جمال اقبال آئندہ سال منعقد ہونے والے مس ورلڈ 2026 مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، جسے عالمی بیوٹی پیجینٹس میں پاکستان کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

عنیقہ جمال اقبال کی تاج پوشی کی تقریب لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مس پاکستان یونیورسل 2022 ڈاکٹر شفق اختر نے انہیں تاج پہنایا، جبکہ مسٹر پاکستان ورلڈ عطاء اللہ گجر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی پروپیگنڈا فلم جاپانی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں بر ی طرح ناکام

مس پاکستان ورلڈ آرگنائزیشن، جو 2002 میں قائم ہوئی تھی، گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستانی خواتین کو مختلف بین الاقوامی مقابلۂ حسن میں شرکت کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

ادارے کی سربراہ سونیا احمد کا کہنا ہے کہ مس ورلڈ میں پاکستان کی پہلی باضابطہ شرکت ایک تاریخی سنگ میل ہے، جو عالمی سطح پر پاکستانی خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی اور صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دلجیت دوسانجھ نے فلم ستلج کے لیے کتنا معاوضہ لیا، ہدایت کار کا انکشاف

پاکستانی امیدوار اس سے قبل بھی مختلف عالمی مقابلۂ حسن میں حصہ لے چکے ہیں، تاہم مس ورلڈ میں یہ پاکستان کی پہلی سرکاری اور باضابطہ نمائندگی ہوگی۔

اس سے قبل 1989 میں اداکارہ اور ماڈل انیتا ایوب نے مس ایشیا پیسیفک انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، جبکہ حالیہ برسوں میں پاکستانی امیدوار مس ارتھ، مس سپرا نیشنل، مس انٹرنیشنل، مس گرینڈ انٹرنیشنل اور دیگر عالمی مقابلوں میں بھی شریک ہو چکے ہیں۔

سال 2023 میں ایریکا رابن پہلی پاکستانی امیدوار بنیں جنہوں نے مس یونیورس کے مرکزی مقابلے میں شرکت کی، جبکہ بعد ازاں نور زرمینہ، روما ریاض اور دیگر امیدوار بھی عالمی بیوٹی پیجینٹس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

editor

Related Articles