آپریشن شعبان کے تحت مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بی ایل اے کے 7 دہشتگرد ہلاک کردیے ۔
ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن شعبان تیزی سے جاری ہے ، مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سکیورٹی فورسز کے سرچ اور کلیئرنس آپریشن کے دوران بی ایل اے کے دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کارروائی میں بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں بی ایل اے کے باقی دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے، جبکہ زمینی دستوں کو اضافی کمک اور فضائی معاونت بھی فراہم کی گئی ہے۔
آپریشن تاحال جاری ہے، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔