فیلڈ مارشل کو پیغام پہنچانے کے لیے کسی تیسرے شخص کی ضرورت نہیں، کالعدم ایکشن کمیٹی بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہی ہے، طلعت حسین

فیلڈ مارشل کو پیغام پہنچانے کے لیے کسی تیسرے شخص کی ضرورت نہیں، کالعدم ایکشن کمیٹی بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہی ہے، طلعت حسین

سینئر صحافی اور اینکر پرسن طلعت حسین نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے رابطے کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل یا ریاست کی کسی بھی اہم شخصیت کو کسی سے رابطہ کرنا ہو تو انہیں کسی تیسرے پیغام رساں کی ضرورت نہیں ہوتی۔

طلعت حسین نے کہا کہ ریاستی شخصیات کے پاس براہ راست رابطے کے اپنے ذرائع اور راستے موجود ہوتے ہیں، اس لیے یہ دعویٰ کہ کسی تیسرے شخص کے ذریعے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ ہوا سراسر جھوٹا اور بے بنیاد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ ریاستی عہدوں پر موجود شخصیات اگر کسی فرد یا گروہ سے بات چیت کرنا چاہیں تو وہ براہ راست رابطے کے ذرائع استعمال کر سکتے ہیں، اس کے لیے کسی غیر رسمی ذریعے یا پیغام پہنچانے والے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم ایکشن کمیٹی طلبا کوانسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہی ہے ،سیکرٹری داخلہ آزاد کشمیر

سینئر صحافی نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے اس مؤقف پر کہا کہ ایسے دعووں کی کوئی بنیاد ہے یہ سراسر جھوٹ اور پروپیگنڈہ ہے جس کا حقیقت سے دور دور تک تعلق نہیں ۔

واضح رہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے رابطے سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ،کالعدم ایکشن کمیٹی کی کال کو عوام نے مسترد کردیا اور ان کے پرتشدد احتجاج سے لاتعلقی کااعلان کیا جس کے بعد کالعدم انتشاری کمیٹی اب بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہی ہے ۔

editor

Related Articles