عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال کو عوامی سطح پر پذیرائی نہ ملنے کے بعد اب انتشاری کمیٹی کی طرف سے مختلف حیلے بہانے تراشے جانےلگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی نے گزشتہ روز مختلف مطالبات کے حق میں احتجاج و لانگ مارچ کی کال دی تھی، تاہم مقررہ وقت پر عوام باہر نہ نکلے جس کے بعد انتشاری کمیٹی کے پرپسندوں کی جانب سے مختلف وجوہات بیان کی جا رہی ہیں۔
احتجاجی کال کی ناکامی کے بعد اب مختلف حیلے بہانے پیش کیے جا رہے ہیں اور عوامی شرکت کم ہونے کی وجوہات تلاش کی جا رہی ہیں،کسی بھی تحریک کی کامیابی کا دارومدار عوامی اعتماد اور عملی شرکت پر ہوتا ہے، جبکہ حالیہ صورتحال نے کالعدم کمیٹی کی عوامی مقبولیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
دوسری جانب عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے احتجاج میں کم شرکت سے متعلق مختلف وجوہات بیان کر رہے ہیں اور اپنے مؤقف کا دفاع کر رہے ہیں حالانکہ کشمیری عوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے ریاست مخالف بیانیے سے مکمل لاتعلقی اختیار کی ہے ۔
اب مکمل طور پر ناکام ہونے کے بعد ان کے پاس ایک ہی راستہ رہ گیا ہے کہ پرامن طور پر منتشر ہوجائیں اور غیر قانونی اقدام کرنے کے سبب قانون کا سامنا کریں ۔