سید قمر رضا نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی پریس ریلیز پر وضاحتی بیان جاری کر دیا

سید قمر رضا نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی پریس ریلیز پر وضاحتی بیان جاری کر دیا

چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) سید قمر رضا نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیان حقائق کو قیاس آرائیوں کی بنیاد پر مسخ کرنے کی کوشش ہے۔

سید قمر رضا نے کہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے رابطے کا مقصد صرف اور صرف ذاتی خواہش کے تحت مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنا تھا، اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے تحفظات کا ازالہ میری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی سے رابطہ کسی سیاسی یا ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ انہیں تشدد سے گریز کرنے اور پرامن راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دینے کے لیے کیا گیا تھا، کالعدم ایکشن کمیٹی کے بیشتر افراد نے پرامن حل کی تجویز پر مثبت اور منطقی ردعمل کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :قمر رضا نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

چیئرمین او پی ایف نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض عناصر ایک مخلصانہ اور نیک نیتی پر مبنی اقدام کو سستی میڈیا تشہیر کے لیے استعمال کر رہے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کسی تیسرے فریق کی نمائندگی نہیں کی بلکہ اپنے لوگوں اور اپنے ادارے کی نمائندگی کی۔

سید قمر رضا کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش کا واحد مقصد علاقے اور وہاں کے عوام سے محبت اور ان کی فلاح و بہبود تھا،امن، مفاہمت اور عوامی بہتری کے لیے کی جانے والی کوششیں کسی منفی مہم سے متاثر نہیں ہوں گی۔

editor

Related Articles