ننھے لامین یامال کو نہلاتے لیونل میسی کی یادگار تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ننھے لامین یامال کو نہلاتے لیونل میسی کی یادگار تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لیونل میسی اور اسپین کے نوجوان فٹبال اسٹار لامین یامال کی تقریباً دو دہائیوں پرانی تصاویر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جنہوں نے شائقین فٹبال کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔

یہ تصاویر 2007 میں ایک خیراتی فوٹو شوٹ کے دوران لی گئی تھیں، جب صرف چھ ماہ کے لامین یامال نے ایف سی بارسلونا، یونیسیف اور ایک مقامی اخبار کی مشترکہ فلاحی مہم میں شرکت کی تھی۔

اس موقع پر اس وقت کے 20 سالہ لیونل میسی نے ننھے لامین یامال کو پلاسٹک کے ٹب میں نہلاتے ہوئے تصاویر بنوائیں، جبکہ یامال کی والدہ بھی شوٹ کا حصہ تھیں میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فوٹو شوٹ کے لیے لامین یامال کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:میسی نے 96 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا،نئی تاریخ رقم

   اس وقت میسی نہایت شرمیلے مزاج کے تھے اور ابتدا میں انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ اتنے چھوٹے بچے کو کس طرح گود میں اٹھایا جائے ، شوٹ کے بعد اس وقت میسی کے ایک دوست نے مذاق میں کہا تھا کہ میسی نے اس بچے کو گویا برکت دے دی ہے۔

اب تقریباً 19 سال بعد یہی ننھا بچہ عالمی فٹبال کے ابھرتے ہوئے بڑے ستاروں میں شمار ہوتا ہے، جبکہ لیونل میسی کو تاریخ کے عظیم ترین فٹبالرز میں شمار کیا جاتا ہے، جس کے باعث یہ تصاویر دوبارہ شائقین کے لیے دلچسپی کا مرکز بن گئی ہیں۔

دوسری جانب شائقین اس ممکنہ مقابلے کو ماضی اور مستقبل کی علامتی ملاقات قرار دے رہے ہیں، جہاں ایک طرف فٹبال کا عظیم لیجنڈ لیونل میسی ہے تو دوسری جانب نئی نسل کا ابھرتا ہوا سپر اسٹار لامین یامال۔

editor

Related Articles