سونے کی قیمتیں بری طرح گرگئیں،بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی

سونے کی قیمتیں بری طرح گرگئیں،بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی

 ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سونا خریدنے کے خواہشمند افراد کو بڑا ریلیف ملا ہے۔۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 21 ہزار836 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 61 ہزار656 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ حالیہ دنوں میں سونے کی قیمت میں ہونے والی نمایاں کمیوں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کا بل کب آئے گا؟ حکومت نے صارفین کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر سستا ہونے کے بعد 3 ہزار 994 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات براہِ راست پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوتے ہیں، جس کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے رجحانات، امریکی ڈالر کی قدر، شرح سود اور بین الاقوامی اقتصادی صورتحال سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ جب عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوتا ہے تو پاکستان میں بھی اس کے نرخ کم ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، تاہم ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی مقامی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

 اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ چند روز کے دوران مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل دیکھنے میں آ سکتا ہے، تاہم حتمی صورتحال کا انحصار عالمی معاشی حالات اور کرنسی مارکیٹ کی کارکردگی پر ہوگا۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles