آزاد کشمیر میں 12 سیٹوں کا معاملہ انتخابات کے بعد نئی اسمبلی میں لے جایا جائے ، رانا ثناء

آزاد کشمیر میں 12 سیٹوں کا معاملہ انتخابات کے بعد نئی اسمبلی میں لے جایا جائے ، رانا ثناء

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے غلط راستہ اختیار کیا، کیونکہ آئینی اور قانونی معاملات دھرنوں یا احتجاج کے ذریعے نہیں بلکہ قانون ساز اسمبلی میں حل ہوتے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جلد انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور ان کی جماعت مسلم لیگ (ن) تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی اسمبلی کے قیام کے بعد 12 نشستوں کا معاملہ بھی وہاں لے جایا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں :مسلح لشکر کشی سے مظفر آباد پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملک کی بقا کی ضمانت ہے، “معرکۂ حق” میں فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی۔

انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمٰن کے شہدا سے متعلق بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنا بیان واپس لے لیں تو یہ ان کی بڑائی ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا قیام امن کیلئے کردار نوبل انعام سے بھی بڑا ہے، رانا ثنا اللہ

دہشت گردی کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کے لیے بہت سے لوگ جانا چاہتے تھے۔ اگر مقامی آبادی کو دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کے لیے بنیادی صلاحیت پیدا کرنے کا کہا جائے تو اس میں اعتراض کی کوئی بات نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں فضل الرحمٰن کا بیان جوشِ خطابت میں دیا گیا اور اس کے پیچھے کوئی بڑا ایجنڈا نہیں۔

editor

Related Articles