آئی ٹی شعبے کی بڑی کامیابی، برآمدات میں 29 فیصد اضافہ

آئی ٹی شعبے کی بڑی کامیابی، برآمدات میں 29 فیصد اضافہ

پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شعبے نے مالی سال 2025، 26 میں ریکارڈ برآمدات کے ساتھ نئی کامیابی حاصل کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مالی سال 2025، 26 کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کے 3.475 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 29 فیصد زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی سم رجسٹریشن مہنگی پڑ گئی،موبائل کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد

ماہرین کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافے کی بڑی وجہ سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، بزنس پراسیس آؤٹ سورسنگ، سافٹ ویئر ایز اے سروس  اور گیمنگ انڈسٹری کی تیز رفتار ترقی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے جاپان، سنگاپور اور ایشیا پیسیفک کے دیگر ممالک میں اپنی موجودگی مضبوط بنائی، جس سے برآمدی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹیکنالوجی اداروں کی نئی عالمی منڈیوں تک رسائی نے بھی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں :رات 12 بجے کے بعد سوشل میڈیا بند؟برطانیہ میں نئے قوانین کی تیاری

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈیجیٹل سروسز کی عالمی سطح پر بڑھتی طلب اور نئی بین الاقوامی مارکیٹس میں توسیع نے آئی ٹی شعبے کی ترقی کو نئی رفتار دی ہے۔

ان کے مطابق آئی ٹی اور ڈیجیٹل سروسز کے شعبے میں پاکستان کی مسلسل پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی مارکیٹس کا پاکستانی ٹیک انڈسٹری پر اعتماد بڑھ رہا ہے، جبکہ بین الاقوامی معاشی روابط بھی مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

editor

Related Articles