پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ندا یاسر اور یاسر نواز ان دنوں اپنی بیٹی سیلا نواز بلوچ کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔بیٹی کی تعلیمی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے ندا یاسر اور یاسر نواز نے سیلا کے ساتھ ایک مزاحیہ ریل انسٹاگرام پر شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں ندا یاسر اور یاسر نواز اپنی بیٹی سے مزاحیہ انداز میں پوچھتے ہیں کہ ’’اگلی قسط کب دینی ہے؟‘‘جس پر سیلا اپنی ڈگری دکھاتے ہوئے مسکراتی ہیں اور جواب دیتی ہیں، ’’اب تو میں گریجویٹ ہو گئی ہوں۔‘‘ اس کے بعد تینوں خوشی سے ایک ساتھ رقص کرنے لگتے ہیں۔
اس دلچسپ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے، جبکہ مداحوں نے ندا یاسر اور یاسر نواز کو اپنی بیٹی کی اعلیٰ تعلیم پر سرمایہ کاری کرنے پر سراہا۔
بعض صارفین نے تبصروں میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ سیلا نے اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کی، جس پر انہیں مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔