پاکستان نے بھارتی جہازوں پر عائد فضائی حدود کی پابندیوں میں توسیع کردی

پاکستان نے بھارتی جہازوں پر عائد فضائی حدود کی پابندیوں میں توسیع کردی

پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ یا بھارت سے منسلک طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹم کے مطابق یہ پابندی 24 اگست 2026 تک مؤثر رہے گی، جبکہ اس مدت کے دوران تمام بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بدستور بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 کو بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی دوطرفہ کشیدگی کے تناظر میں 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے اعلیٰ افسر کے بارے میں بھارتی و افغانی سوشل میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

اس کے بعد پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے 24 اپریل 2025 سے بھارتی رجسٹرڈ، بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ انتظام، ملکیت یا لیز پر چلنے والے تمام طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند کر دی گئی تھیں۔

اس پابندی میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی ہے اور اب ایک بار پھر مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

Related Articles