بلی تھیلے سےباہر آگئی ،بھارتی میڈیا نورین نیازی کے بیان کو بڑھا چڑھا کرپیش کرنے لگا

بلی تھیلے سےباہر آگئی ،بھارتی میڈیا نورین نیازی کے بیان کو بڑھا چڑھا کرپیش کرنے لگا

 بلی آخر کار تھیلے سے باہر آگئی، نورین نیازی کے بیان کو انڈین میڈیا بڑھا چڑھا کرپیش کرنے لگا، بھارتی میڈیا کی جانب سے نورین نیازی کے بیان  کو نمایاں انداز میں نشر کرکے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

 ملکی اداروں اور ریاست کے خلاف بیانات کو  دشمن ملک کا میڈیا انہیں اپنے مؤقف کے حق میں استعمال کرے تو اس سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کی جانب سے معرکۂ حق کامیابی پر ملک کے اندر اور بیرونِ ملک مختلف حلقوں میں گفتگو جاری ہے۔

ایسے ماحول میں بھارتی میڈیا کی جانب سے اس بیان کو نمایاں کوریج دینے پر یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آخر اس قسم کے بیانات سے کس کے بیانیے کو تقویت ملتی ہے اور نورین نیازی نے یہ بیان دے کر دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :نورین نیازی کا بیان عمران خان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، عظمیٰ بخاری

ادھر افواجِ پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز اور متنازعہ بیان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف سے متعلق بیان پر عمران خان کی بہن نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کی جانب سے نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹس میں نورین نیازی سے ان کے متنازع بیان پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے انہیں مقررہ تاریخ پر متعلقہ حکام کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نورین نیازی کے پاک بھارت جنگ سے متعلق بیان پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے متنازعہ بیان پر نورین نیازی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عمران خان کی بہن نورین نیازی کے پاک بھارت جنگ کے حوالے سے متنازع بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نورین نیازی کا متنازع بیان اپنے بھائی عمران خان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس فیملی کو پاکستان کی ہر کامیابی سے تکلیف ہوتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے بھارت کو معرکۂ حق میں عبرتناک شکست دی، جبکہ نورین نیازی کا فاشسٹ مودی کے حق میں بات کرنا شرمناک اور قابل مذمت ہے،صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان اور ان کی بہنیں دنیا کی عقلِ کُل شخصیات ہیں یا پاگل ترین نمونے ہیں۔

editor

Related Articles