مہنگائی سے پریشان عوام کیلئےایک اور جھٹکا ، روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئےایک اور جھٹکا ، روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور جھٹکا ، صوبائی درالحکومت لاہورمیں نان بائیوں نے ازخودروٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

روٹی کی قیمت میں 9 اور نان کی قیمت میں 10 روپے کااضافہ کردیاگیا ہے جس کے بعد روٹی 25 جبکہ نان 35 روپے کا ہوگیا۔

نان بائیوں کے مطابق آٹے کی قیمت بڑھنے کے باعث پرانے نرخ پرروٹی اورنان کی فروخت ممکن نہیں  ہے اس لیے آٹے کی بڑھتی قیمتوں نے انہیں روٹی کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور کر دیا،20  کلو آٹے کا تھیلا 2400 روپے تک پہنچ چکاہے اس لئے پرانی قیمت پر فروخت ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ماہانہ 60 ہزار روپے حاصل کرنیکا موقع، کلائمیٹ انٹرن شپ پروگرام فیز ٹو کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

نان بائیوں کامزید کہنا ہے کہ حکومت نے نئی قیمتیں تسلیم نہ کیں تو تندور بند کر دیں گے۔

دوسری جانب اس حوالے سے شہریوں کاکہناہے کہ دو وقت کی روٹی کا حصول بھی بوجھ بننے لگاہے، آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے گھریلو بجٹ تباہ کر دیا، تنخواہیں وہی ہیں مگر روزمرہ اشیائے ضروریہ مسلسل مہنگی ہو رہی ہیں، مہنگائی کے باعث سفید پوش طبقے کے لیے گھرچلانا مشکل ہو گیا ہے۔

editor

Related Articles