بارش کے لیے گدھوں کی شادی، عجیب بھارتی روایت ایک بار پھر سامنے آگئی

بارش  کے لیے گدھوں کی شادی،  عجیب بھارتی روایت ایک بار پھر سامنے آگئی

بھارت میں اچھی بارش کی امید میں عجیب و غریب رسومات ادا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گدھوں کو گلاب جامن کھلانے کے بعد اب دو گدھوں کی شادی کروانے کی روایت ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے علاقے کلیان درگ منڈل کے گاؤں کرلا پلی میں مقامی افراد نے بارش کی دعا کے لیے دو گدھوں کی باقاعدہ شادی کی تقریب منعقد کی۔

یہ بھی پڑھیں:اتنا بڑا آم پہلے کبھی دیکھا؟ 4.16 کلو وزنی آم نے ریکارڈ بنا دیا

تقریب کے دوران دونوں گدھوں کو ڈھول کی تھاپ پر جلوس کی صورت میں پورے گاؤں میں گھمایا گیا۔ شادی کی رسم مکمل ہونے کے بعد لوگوں نے گدھوں کے جوڑے پر پانی ڈالا اور اچھی بارش کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں بھی یہی روایت ادا کر چکے ہیں، جس کے بعد علاقے میں اچھی بارشیں ہوئی تھیں۔ ان کے مطابق انہیں امید ہے کہ اس مرتبہ بھی یہ رسم مون سون کی بھرپور بارشوں کا سبب بنے گی۔

واضح رہے کہ بھارت کے مختلف علاقوں میں بارش کے لیے روایتی اور مذہبی رسومات ادا کرنے کی روایت کئی برسوں سے موجود ہے، جن میں جانوروں سے متعلق مختلف تقریبات بھی شامل رہی ہیں۔

editor

Related Articles