اتنا بڑا آم پہلے کبھی دیکھا؟ 4.16 کلو وزنی آم نے ریکارڈ بنا دیا

اتنا بڑا آم پہلے کبھی دیکھا؟ 4.16 کلو وزنی آم نے ریکارڈ بنا دیا

چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں منعقد ہونے والے آموں کے سالانہ مقابلے میں 4.16 کلوگرام وزنی آم نے سب سے بھاری پھل کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے ’’کنگ آف مینگو‘‘ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

مقابلے میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے اپنے بہترین اور غیر معمولی جسامت کے آم پیش کیے، جہاں ماہرین نے پھلوں کا وزن، معیار اور ظاہری شکل کی بنیاد پر ان کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں :کیا انٹارکٹیکا میں واقعی اہرام موجود ہیں؟ حقیقت سامنے آ گئی

سخت مقابلے کے بعد 4.16 کلوگرام وزنی آم کو سب سے بھاری قرار دیا گیا اور اسے مقابلے کا فاتح قرار دے دیا گیا۔ منتظمین کے مطابق اس سالانہ مقابلے کا مقصد اعلیٰ معیار کے آموں کی کاشت کو فروغ دینا، جدید زرعی طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور مقامی آم کی صنعت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

تقریب میں بڑی تعداد میں کسانوں، زرعی ماہرین اور سیاحوں نے شرکت کی، جہاں مختلف اقسام کے آموں کی نمائش بھی کی گئی۔ شرکا نے مقامی زرعی مصنوعات میں بھی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کی منفرد ترین مکڑی، جس کا جسم سونےکی طرح چمکتا ہے

حکام کا کہنا ہے کہ یوننان کا گرم اور معتدل موسم اعلیٰ معیار کے آموں کی کاشت کے لیے انتہائی موزوں ہے، جبکہ اس نوعیت کے مقابلے مقامی کسانوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ زرعی معیشت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

editor

Related Articles