بولی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی حالیہ عوامی جھلک نے ان کے مداحوں سمیت ہر کسی کو تشویش میں مبتلا کر دیا کہ آیا وہ کسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں ان کی نمایاں طور پر بدلی ہوئی ظاہری شکل نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔
افتتاحی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد مداحوں نے ان کی کمزور جسمانی حالت پر ردعمل دینا شروع کیا، اور کئی صارفین نے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ وہ بیمار لگ رہے ہیں۔ دوسرے نے لکھا کہ میرا ہیرو بوڑھا ہو رہا ہے۔ ایک اور پوسٹ میں کہا گیا کہ سلمان خان کے ساتھ کچھ بہت بُرا ہو رہا ہے۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ سلمان خان کو کیا ہوا ہے؟ پہلے تو مجھے لگا کہ یہ وہ نہیں ہیں، لیکن پھر میں نے وہاں ان کے باڈی گارڈ کو بھی دیکھا، وہ دھرمیندر کی طرح بوڑھے ہو رہے ہیں۔
ایک طویل پوسٹ میں لکھا گیا کہ یہ دیکھ کر واقعی دکھ ہوتا ہے، آپ صاف دیکھ سکتے ہیں کہ وہ اپنی آنکھوں سے کتنے تھکے ہوئے اور علیل دکھائی دے رہے ہیں، فلم میں بھائی اکیلے 50 لوگوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں لیکن اس وقت ان کو دیکھیں، ان کا وہ رعب بالکل ختم ہو چکا ہے اور ان کی صحت واضح طور پر ان کا ساتھ چھوڑ رہی ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان اس وقت اپنی آنے والی فلم ماتربھومی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس کی ہدایتکاری اپوروا لاکھیا کر رہے ہیں۔