پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ عائزہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا نیا فوٹو شوٹ نہیں بلکہ اسکاٹ لینڈ میں پہنا گیا لباس ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عائزہ خان ان دنوں اسکاٹ لینڈ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میوزیم کی سیر کے دوران لی گئی چند تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ بیج رنگ کی اسکرٹ اور اسپاگیٹی اسٹریپ ٹاپ میں نظر آئیں۔
تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آئیں۔ بعض صارفین نے عائزہ خان کے لباس پر تنقید کی، جبکہ کئی مداحوں نے ان کے لباس کے انتخاب پر مایوسی کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے لکھا، ’’لوگ بدلتے نہیں، صرف بے نقاب ہوتے ہیں۔” ایک اور نے تبصرہ کیا، عائزہ خان نے اپنی وہ خوبصورتی اور وقار کھو دیا ہے جس کی وجہ سے میں انہیں پسند کرتا تھا۔‘‘ جبکہ ایک صارف نے لکھا، ’’آخرکار سب اپنے لباس کم ہی کرتے جاتے ہیں۔‘‘
دوسری جانب کئی سوشل میڈیا صارفین نے عائزہ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اپنی پسند کے مطابق لباس پہننے کی آزادی حاصل ہے اور کسی کی ذاتی پسند پر تنقید مناسب نہیں۔
واضح رہے کہ عائزہ خان اس وقت ٹیلی ویژن ڈراموں سے وقفہ لیے ہوئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ جلد اداکار فواد خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم کے ذریعے بڑی اسکرین پر ڈیبیو کرنے والی ہیں۔