مہنگی قیمت، شدید تنقید، پھر بھی چیٹ جی پی ٹی باسکٹ بال فوراً فروخت

مہنگی قیمت، شدید تنقید، پھر بھی چیٹ جی پی ٹی باسکٹ بال فوراً فروخت

مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی کی جانب سے متعارف کرائی گئی چیٹ جی پی ٹی برانڈڈ باسکٹ بال لانچ کے صرف 24 گھنٹوں کے اندر فروخت ہو گئی، حالانکہ اس کی قیمت اور برانڈنگ پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید بھی کی گئی۔

کمپنی کے مطابق 70 ڈالر مالیت کی یہ باسکٹ بال اس کی  پاز پلے پرمٹ مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد صارفین کو یہ پیغام دینا ہے کہ تخلیقی خیالات صرف اسکرین کے سامنے بیٹھ کر ہی نہیں بلکہ کھیل اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران بھی جنم لے سکتے ہیں۔

یہ کبھی پڑھیں:ایک پرامپٹ ،3 گھنٹے، اور تیار ہوگئی میک او ایس جیسی ویب ایپ،جانئیں کیسے

اوپن اے آئی کی جانب سے پروڈکٹ کی تفصیل میں کہا گیا کہ بعض اوقات بہترین آئیڈیاز اس وقت سامنے آتے ہیں جب انسان کھیل رہا ہوتا ہے۔ تاہم اس باسکٹ بال کی 70 ڈالر قیمت نے کئی صارفین کو حیران کر دیا، کیونکہ امریکی مارکیٹ میں اسی معیار کی سائز 7 ربڑ باسکٹ بال عموماً تقریباً 20 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہے۔

مہنگی قیمت اور چیٹ جی پی ٹی کی برانڈنگ کے باعث یہ پروڈکٹ سوشل میڈیا پر میمز اور طنزیہ تبصروں کا موضوع بھی بنی، جہاں متعدد صارفین نے اسے غیر ضروری طور پر مہنگا قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پلاسٹک کا کچرا اب مسئلہ نہیں، نئی ٹیکنالوجی سے ہائیڈروجن تیار ہوگی

اس کے باوجود کمپنی کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کی گئی تمام باسکٹ بالز لانچ کے صرف ایک دن کے اندر فروخت ہو گئیں، جس نے اس منفرد پروڈکٹ کو ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کی دنیا میں نمایاں توجہ دلا دی۔

editor

Related Articles