روڈری فیفا ورلڈ کپ 2026 کے بہترین کھلاڑی قرار

روڈری فیفا ورلڈ کپ 2026  کے بہترین کھلاڑی قرار

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے اختتام پر ٹورنامنٹ کے انفرادی ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا، جس میں نئی عالمی چیمپئن اسپین کے کھلاڑیوں نے نمایاں کامیابیاں سمیٹ لیں، جبکہ فرانس کے اسٹار فارورڈ کائیلین ایمباپے نے گولڈن بوٹ جیت کر ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

اسپین کے مڈفیلڈر روڈری کو پورے ٹورنامنٹ میں شاندار اور متوازن کارکردگی کے اعتراف میں گولڈن بال (بہترین کھلاڑی) کا ایوارڈ دیا گیا۔

اسی طرح اسپین کے گول کیپر اونائی سیمون نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈن گلوو (بہترین گول کیپر) کا اعزاز اپنے نام کیا۔

ٹورنامنٹ کے بہترین نوجوان کھلاڑی کا ینگ پلیئر ایوارڈ بھی اسپین کے دفاعی کھلاڑی پاؤ کیوبارسی کے حصے میں آیا، جنہوں نے اپنی عمدہ دفاعی صلاحیتوں سے شائقین اور ماہرین کو متاثر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم اصل ٹرافی اپنے ساتھ کیوں نہیں لے جا سکتی؟ دلچسپ حقیقت سامنے آگئی

دوسری جانب فرانس کے اسٹار فارورڈ کائیلین ایمباپے نے پورے ٹورنامنٹ میں 10 گول اسکور کرکے گولڈن بوٹ حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ گولڈن بوٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو اضافی وقت میں 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

ورلڈ کپ 2026 میں اسپین کی ٹیم نے اجتماعی کھیل، مضبوط دفاع اور مؤثر حکمت عملی کی بدولت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ انفرادی ایوارڈز میں بھی اس کے کھلاڑیوں کی برتری نمایاں رہی۔

Related Articles