جاپان کے شہر ناگاساکی میں موجود کی شکل کے منفرد بس اسٹاپ سیاحوں اور مقامی افراد کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
یہ بس اسٹاپ عام شیڈز کی بجائے بڑی اسٹرابیری، تربوز، خربوزے، مالٹے اور ٹماٹر کی شکل میں بنائے گئے ہیں، جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں۔ یہ منفرد بس اسٹاپ 1990 میں ایک ٹریول ایکسپو کے لیے تعمیر کیے گئے تھے، تاہم عوام میں بے حد مقبول ہونے کے باعث انہیں مستقل طور پر برقرار رکھا گیا۔
آج یہ رنگ برنگے بس اسٹاپ نہ صرف روزمرہ سفر کا حصہ ہیں بلکہ ناگاساکی کی شناخت بھی بن چکے ہیں اور دنیا بھر سے آنے والے سیاح یہاں تصاویر بنوانا نہیں بھولتے۔
ماہرین کے مطابق کسی شہر کو یادگار بنانے کے لیے ہمیشہ بڑے منصوبوں کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ کبھی کبھی معمولی سی تخلیقی سوچ بھی لوگوں کے دل جیت لیتی ہے۔ناگاساکی کے یہ فروٹ بس اسٹاپ بھی اس کی بہترین مثال ہیں، جہاں روزانہ کا سفر بھی خوشگوار تجربے میں بدل جاتا ہے۔