سوشل ایکٹوسٹ ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

سوشل ایکٹوسٹ ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

سوشل ایکٹوسٹ اور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے شوہر حارث کھوکھر سے علیحدگی کے لیے فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کر دی ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ کے ذریعے خلع کی درخواست جمع کرائی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے شوہر ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے تھے، گالم گلوچ کرتے اور تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کا بیان کیوں تنقید کی زد میں آ گیا؟

درخواست گزار کے مطابق شوہر کا رویہ ایسا تھا کہ وہ انہیں ’’جانوروں کی طرح‘‘ ٹریٹ کرتے تھے، جس کی وجہ سے ان کے لیے ازدواجی زندگی جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خلع کی ڈگری جاری کرتے ہوئے نکاح ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ فی الحال یہ الزامات درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے مؤقف پر مبنی ہیں، جبکہ اس معاملے پر حارث کھوکھر کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔

editor

Related Articles