پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے درمیان ہیول نے صارفین کے لیے H6 PHEV کا نیا ویریئنٹ متعارف کرا دیا ہے، جو موجودہ ماڈل کے مقابلے میں مختلف ڈرائیو سسٹم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، نئی گاڑی ان خریداروں کے لیے ایک متبادل آپشن بن سکتی ہے جو جدید پلگ اِن ہائبرڈ ٹیکنالوجی چاہتے ہیں لیکن موجودہ AWD ماڈل کے مقابلے میں مختلف آپشن تلاش کر رہے ہیں۔
Haval H6 PHEV کے نئے ویریئنٹ کو (Front-Wheel Drive) سسٹم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جبکہ پہلے سے دستیاب H6 PHEV AWD ماڈل All-Wheel Drive (AWD) ٹیکنالوجی کے ساتھ آتا ہے۔ نیا ویریئنٹ قیمت، کارکردگی اور ڈرائیو سسٹم کے لحاظ سے موجودہ ماڈل سے مختلف ہوگا۔
ہیول کے نئے ویریئنٹ میں کیا تبدیلی کی گئی ہے؟
نئے H6 PHEV FWD اور موجودہ AWD ماڈل کے درمیان سب سے بڑا فرق ڈرائیو ٹرین کا ہے، موجودہ AWD ورژن میں دو الیکٹرک موٹرز استعمال ہوتی ہیں، جبکہ نئے ایف ڈبلیوڈی ویریئنٹ میں ایک الیکٹرک موٹر دی گئی ہے جو اگلے پہیوں کو طاقت فراہم کرتی ہے۔
اس نئے ویرینٹ میں سب سے بڑا فرق اس کی ڈرائیو ٹرین اور پاور کا ہے ، موجودہ H6 PHEV ویرینٹ آل وہیل ڈرائیو سسٹم اور دو الیکٹرک موٹرز کے ساتھ آتا ہے۔
نیا اور سستا ویرینٹ صرف ایک موٹر سیٹ اپ کے ساتھ آتا ہے اور یہ فرنٹ وہیل ڈرائیو ایف ڈبلیوڈی ہے۔
موٹر کم ہونے کی وجہ سے اس کی پاور موجودہ ماڈل سے کم ہے اور اس کا ٹرانسمیشن سسٹم بھی AWD ماڈل کے DHT-3 کے بجائے DHT-1 میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
تاہم، سنگل موٹر اور ہلکے وزن کی وجہ سے یہ نیا ویرینٹ ای وی (الیکٹرک) اور کمبائنڈ رینج تھوڑی زیادہ فراہم کرتا ہے۔
ہیول ایچ6 پی ایچ ای وی اور اے ڈبلیوڈی کا موازنہ کچھ یوں ہے:
ڈیزائن اور فیچرز میں تبدیلی
Haval کے مطابق نئے H6 PHEV FWD ویریئنٹ کا بیرونی ڈیزائن، اندرونی حصہ اور حفاظتی فیچرز موجودہ H6 PHEV AWD جیسے ہی رکھے گئے ہیں۔ یعنی صارفین کو بنیادی طور پر ڈرائیو سسٹم اور کارکردگی میں فرق نظر آئے گا۔
قیمت اور بکنگ سے متعلق معلومات
Haval H6 PHEV FWD ویریئنٹ اب پاکستان میں ڈیلرشپس پر نمائش کے لیے موجود ہے، تاہم کمپنی نے ابھی تک اس کی حتمی قیمت کا اعلان نہیں کیا۔ کمپنی کے مطابق قیمت کا فیصلہ نئی آٹو پالیسی کے اعلان کے بعد کیا جائے گا، جس کے بعد اس ماڈل کی قیمت سامنے آنے کا امکان ہے۔
پاکستانی SUV مارکیٹ میں نیا مقابلہ
پاکستان میں ہائبرڈ اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث مختلف کمپنیاں جدید ٹیکنالوجی کے حامل ماڈلز متعارف کرا رہی ہیں۔ Haval H6 PHEV FWD کا اضافہ صارفین کو مزید انتخاب فراہم کرے گا اور ہائبرڈ SUV مارکیٹ میں مقابلہ مزید بڑھا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق وہ صارفین جو زیادہ پاور اور AWD صلاحیت چاہتے ہیں، ان کے لیے موجودہ H6 PHEV AWD ایک بہتر انتخاب ہو سکتا ہے، جبکہ زیادہ رینج اور نسبتاً مختلف قیمت کے آپشن کے خواہشمند خریدار نئےایف ڈبلیوڈی ویریئنٹ میں دلچسپی لے سکتے ہیں۔