ہانیہ عامر کا بیان کیوں تنقید کی زد میں آ گیا؟

ہانیہ عامر کا بیان کیوں تنقید کی زد میں آ گیا؟

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا ایک وائرل بیان ہے جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر کو رکشے کی سواری بک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ان کے دوست حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھتے ہیں کہ اتنی بڑی اسٹار ہونے کے باوجود کیا وہ واقعی رکشے میں سفر کرنا چاہتی ہیں؟

اس پر ہانیہ عامر جواب دیتی ہیں، ’’جو شاخ جھک جاتی ہے، اسی پر زیادہ پھل لگتے ہیں۔ اسی طرح عاجزی اختیار کرنے والے لوگ زندگی میں زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان نے صحت سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

تاہم یہ بیان سوشل میڈیا صارفین کو متاثر کرنے کے بجائے تنقید کی زد میں آ گیا۔ کئی صارفین نے کہا کہ ہانیہ عامر نے مشہور کہاوت غلط انداز میں بیان کی ہے۔ ایک صارف نے لکھا،’’جھکنے والی شاخ پر پھل نہیں لگتے، بلکہ پھلوں سے لدی شاخ خود جھک جاتی ہے۔‘‘

دیگر صارفین نے بھی مختلف انداز میں تنقید کرتے ہوئے اداکارہ کے رویے اور بیان پر تبصرے کیے، جبکہ بعض نے ان کے لباس اور طرزِ عمل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں :18 سال بعد عاطف اسلم کا نیا میوزک البم، صبح آئے نہ کا اعلان

دوسری جانب ہانیہ عامر کے مداحوں نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کا مقصد صرف عاجزی اور سادگی کا پیغام دینا تھا، جسے غیر ضروری طور پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ ’’میری زندگی ہے تو‘‘میں اپنی اداکاری پر خوب داد سمیٹ چکی ہیں اور وہ اس وقت انسٹاگرام پر 20 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بھی ہیں۔

editor

Related Articles