بھارتی فوج نے اپنے ہی شہریوں کو بھی نہ بخشا ، نئی دہلی میں اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے طلبہ پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج کے دوران کارروائی کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ احتجاج کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے طاقت کے استعمال کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں واضح طور پر بھارتی فوج کو طلبہ پر ظالمانہ تشد د کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ویڈیوز بھارتی فوج کے تشدد کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے
یہ بھی پڑھیں :سوشل میڈیا پر بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل، مودی سرکار کی پالیسیوں اور فوج میں سیاست پر تنقید
ذرائع کے مطابق ہزاروں طلبہ امتحانی نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں، سوالیہ پرچوں کے لیک ہونے کے واقعات اور تعلیمی اصلاحات کے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکلے۔ احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی جس کے دوران لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بھارتی فوج کے اہلکار نہتے طلبہ، خصوصاً طالبات، پر ڈنڈوں سے تشدد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان مناظر کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور متعدد صارفین نے واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں :کم عمر لڑکی کو ہراساں کرنے والا بھارتی فوجی افسر مقامی افراد کے ہتھے چڑھ گیا ،خوب پٹائی ، ویڈیو وائرل
احتجاج میں شریک طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات پرامن انداز میں حکومت تک پہنچانا چاہتے تھے ہمیں طاقت کے ذریعے منتشر کیا گیا۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت، پرچے لیک ہونے کے واقعات کی روک تھام اور مؤثر تعلیمی اصلاحات ان کے بنیادی مطالبات ہیں۔
دوسری جانب طلبہ تنظیموں اور انسانی حقوق سے وابستہ بعض حلقوں نے واقعے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ایسے واقعات کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔

