سوشل میڈیا پر بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل، مودی سرکار کی پالیسیوں اور فوج میں سیاست پر تنقید

سوشل میڈیا پر بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل، مودی سرکار کی پالیسیوں اور فوج میں سیاست پر تنقید

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فوج کا ایک اہلکار مودی سرکار کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔

ویڈیو بیان میں بھارتی فوجی اہلکار نے کہا کہ وہ ایک قابلِ فخر سپاہی ہے، لیکن اس کے بقول بھارتی فوج اب سیاست زدہ ہو چکی ہے۔ اہلکار نے کہا کہ “میں بھی ایک فخر کرنے والا سپاہی ہوں، لیکن بھارتی فوج اب سیاستدان بن چکی ہے۔”

ویڈیو میں اہلکار نے الزام عائد کیا کہ بھارتی فوج آج مودی، اڈانی اور امبانی کے نجی ایونٹس کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ معصوم اقلیتوں کو مودی کے احکامات پر کھلے عام قتل کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان زندہ باد، عائشہ بلوچ نے ایشین گیمز 2026 کے فائنل میں بھارتی ریسلرکو دھول چٹا دی

اہلکار نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ “میں فوجی ہوں، لیکن مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ فوج کے اندر سیاست ہونے لگی ہے، کینسر آ گیا ہے، لگتا ہے کہ یہ چیز فوج کے اندر بھی داخل ہو گئی ہے۔”

ویڈیو میں بھارتی فوجی اہلکار نے کانگریس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سطح پر لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ کانگریس کو ووٹ دیں گے۔ اس نے حکومت کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک فوجی مرے گا تو سو فوجی پیدا ہوں گے۔

Related Articles