افغان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے قیادت سے استعفیٰ دیدیا

افغان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے قیادت سے استعفیٰ دیدیا

افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے جہاں ٹیم کے ون ڈے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حشمت اللہ شاہدی نے 55 ون ڈے میچز میں افغانستان کی قیادت کی، ان کی کپتانی میں افغانستان نے انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا جیسی ٹیموں کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں : سکندر رضا کا ایک اور اعزاز، زمبابوے کے سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے کرکٹر بن گئے

حشمت اللہ شاہدی نے جنوری 2022 میں افغانستان کی ون ڈے ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی۔

فی الحال استعفے کی وجوہات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم افغانستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ مستقبل کے منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد نئے ون ڈے کپتان کا تقرر کیا جائے گا تاکہ ٹیم کی تیاریوں میں کوئی خلل نہ آئے۔

۔توقع کی جا رہی ہے کہ نیا کپتان آنے والے بین الاقوامی مقابلوں میں ٹیم کو مزید کامیابیوں کی جانب لے جانے کی کوشش کرے گا،  افغانستان کرکٹ کے لیے یہ تبدیلی ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ حشمت اللہ شاہدی کی خدمات کو ٹیم کی ترقی میں اہم سنگ میل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

editor

Related Articles