امریکا مذاکرات کیلئے تیار، اب بھی ایران کیساتھ بحران کا حل چاہتا ہے ، مارکو روبیو

امریکا مذاکرات کیلئے تیار، اب بھی ایران کیساتھ بحران کا حل چاہتا ہے ، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا اب بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن میں جاری آسیان وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا مذاکرات کیلئے تیار ہے، ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے ماضی میں طے شدہ وعدوں پر عمل نہیں کیا، اگر ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہوا تو امریکا بھی سنجیدگی سے آگے بڑھے گا، ایران نے سنجیدگی نہ دکھائی تو امریکا اپنے اور اتحادیوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا کیساتھ جنگ اس وقت ختم ہوگی جب ایران کو برتری حاصل ہوگی ، عباس عراقچی

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر کنٹرول چاہتا ہے، آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی کسی بین الاقوامی قانونی نظام میں گنجائش نہیں، اگر ایران کو ایسا کرنے دیا گیا تو یہ دنیا کے دیگر حساس سمندری راستوں کیلئے

دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا سے جنگ اس وقت ختم ہو گی جب ایران کو میدان میں برتری حاصل ہو گی، جنگ کا خاتمہ یا تو مکمل عسکری فتح کے ذریعے ممکن ہے یا پھر مذاکرات کے ذریعے۔

ایرانی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا درست وقت وہ ہوتا ہے جب آپ فوجی محاذ پر ٹھوس میدانی اور اسٹریٹجک کامیابیاں حاصل کر چکے ہوں،  آپ عوام کی زندگیوں اور ملک کے مستقبل کے معاملے میں خطرات مول نہیں لے سکتے، فیصلے درست اور مکمل حساب کتاب کی بنیاد پر کیے جانے چاہئیں۔

editor

Related Articles