انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر ’’ری پلیس آڈیو‘‘ متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے اب فیڈ اور کیروسل پوسٹس کا میوزک پوسٹ حذف کیے بغیر تبدیل کیا جا سکے گا۔
اس سے قبل اگر کوئی صارف اپنی پوسٹ میں شامل گانا تبدیل کرنا چاہتا تھا تو اسے پوری پوسٹ ڈیلیٹ کرکے دوبارہ اپ لوڈ کرنا پڑتی تھی، جس کے باعث لائکس، کمنٹس، شیئرز اور دیگر انگیجمنٹ بھی ختم ہو جاتی تھی۔
نئے فیچر کے بعد صارفین کسی بھی وقت اپنی پوسٹ کا پس منظر میوزک تبدیل کر سکیں گے، جبکہ پوسٹ پر موجود تمام لائکس، تبصرے، شیئرز اور ریچ برقرار رہے گی۔ انسٹاگرام کے مطابق اس فیچر کا مقصد تخلیق کاروں، برانڈز اور عام صارفین کو اپنے کانٹینٹ پر زیادہ تخلیقی اختیار دینا ہے، تاکہ وہ بدلتے ہوئے ٹرینڈز یا اپنی ضرورت کے مطابق پوسٹس کا آڈیو آسانی سے اپ ڈیٹ کر سکیں۔
میوزک تبدیل کرنے کے لیے صارف کو متعلقہ پوسٹ کھول کر اوپر دائیں جانب موجود مینو پر ٹیپ کرنا ہوگا، پھر ایڈٹکا آپشن منتخب کرنے کے بعد ری پلیس آڈیوپر جا کر نیا گانا منتخب کیا جا سکے گا۔
یاد رہے کہ انسٹاگرام ماضی میں اپنے بعض فیچرز پر تنقید کا سامنا بھی کرتا رہا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’ری پلیس آڈیو‘‘ فیچر کانٹینٹ کریئیٹرز اور برانڈز کے لیے ایک مفید اضافہ ثابت ہو سکتا ہے۔