پیٹرول کی قیمتیں کیوں بڑھائی گئیں؟ وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز نے تفصیلات بتا دیں

پیٹرول کی قیمتیں کیوں بڑھائی گئیں؟ وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز نے تفصیلات بتا دیں

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  خطے کی موجودہ صورتحال میں تیل کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ کوئی آسان حل نہیں ، پیٹرولیم ڈیلرز کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ مارجن 8 فیصد سے بڑھایا جائے، جنگ سے پہلے جو پیٹرولیم لیوی تھی آج اس سے کم ہے۔

علی پرویزملک  نے کہا کہ ایک طرف قیمتوں کا بھونچال ہے اور دوسری طرف پیٹرول پمپس کا محاذ کھڑا ہوگا تو مسائل میں اضافہ ہوگا ، مارکیٹس شاید یہ دیکھ رہی ہیں کہ آگے پیٹرول دستیاب نہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں اکیلے کچھ بھی اقدامات نہیں کیے جاسکتے، یومیہ بنیادوں پر پیٹرول کی قیمتوں کا تعین کیا جارہا ہے، ٹرانسپرنسی کے ساتھ تیل کی قیمتوں سے متعلق تفصیلات دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم قیمتوں پر عالمی منڈی سے زیادہ فائدہ عوام کو دیا گیا ، علی پرویز ملک

ریفائنری پالیسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ریفائنری کو چلوا کر خام تیل لا کر مقامی ڈیزل لوگوں کو دے رہے ہیں، ہم ڈیزل امپورٹ نہیں کرنا چاہتے، ہم نے ریفائنریز کو اپ ڈیٹ کرنے کی پالیسی بھیج دی ہے۔

وزیرپیٹرولیم نے یہ بھی بتایا کہ سال 2002 تک ملک میں ریفائنریز آئی پی پی ماڈل پر چلتی تھیں، ملک میں اس وقت یہ ریفائنریز نہ ہوتیں تو بحران میں مزید شدت آجاتی، ریفائنری پالیسی میں وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈی ایم ڈیوٹی ہر 6 ماہ میں 2.5 فیصد کم کرینگے۔

قبل ازیں پٹرولیم ڈیلرز کے ساتھ پریس کانفرنس میںں وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، اس وقت خام تیل کی منڈیوں میں بھونچال ہے، مجبوری میں تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سال 26 -2025 : عوام نے ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول و ڈیزل خریدا، اعداد و شمار سامنے آگئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles